Home sticky post 6 مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

Share
Share

ممبئی:ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر آدمی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اور ان کا خاندان ہر چیز میں بہترین چیز کے سوا کچھ نہیں پسند کرتے حتیٰ کہ دودھ بھی ۔

امبانی خاندان ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاص طور پر پالی جانے والی ڈچ گائے کی نسل کا دودھ پیتا ہے جسے ہولسٹین فریزین کہتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امبانی پونے میں 35 ایکڑ پر محیط ڈیری فارم بھاگیلکشمی ڈیری میں پالی جانے والی ہولسٹین فریزیئن گایوں کا دودھ پیتے ہیں جہاں 3000 سے زیادہ گائیں پالی جاتی ہیں اور دوہی جاتی ہیں۔

اعلیٰ نسل کی ہولسٹین فریزئین گایوں کو پینے کے لیے باقاعدہ RO پلانٹ کا پانی دیا جاتا ہے اور خصوصی طور پر درآمد شدہ ربڑ کَوَر کے گدوں پر انہیں آرام کروایا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق، نتیجے کے طور پر ہولسٹین فریزین گائے انتہائی غذائیت سے بھرپور دودھ پیدا کرتی ہے جو A1 اور A2 بیٹا کیسین پروٹین دونوں سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے صحت مندی کے لیے ایک مقبول انتخاب بناتی ہے۔

اس ڈچ گائے کی نسل کا دودھ میکرو نیوٹرینٹس، مائیکرو نیوٹرینٹس، ضروری چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور یہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی صحت میں مدد کرتا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...