Home Uncategorized واٹس ایپ ایچ ڈی کوالٹی میں تصویر شیئر کرنے کا فیچر لے آیا

واٹس ایپ ایچ ڈی کوالٹی میں تصویر شیئر کرنے کا فیچر لے آیا

Share
Share

کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین کے لیے ایچ ڈی کوالٹی میں تصویر شیئر کرنے کے لیے فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔ صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار خراب ہوئے بغیر اس کو شیئر کرسکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق صارفین یہ اس فیچر کو تصویر شیئر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرتے ہوئے استعمال کر سکیں گے۔

صارفین کو جب بھی اعلیٰ معیاری اور اعلیٰ ریزولوشن کی تصویر شیئر کرنی ہوگی تو ہر بار ایچ ڈی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ معیار خراب ہوئے بغیر تصویر شیئر کی جاسکے۔ البتہ، ایچ ڈی کوالٹی کے باوجودتصویر میں معمولی سا کمپریشن ہوگا۔

واٹس کی جانب سے یہ فیچر فی الحال چند اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بِیٹا ورڑن استعمال کرنے والوں کے لیے جاری کیا ہے۔

بِیٹا ورژن میں فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو تصاویر اسٹینڈرڈ اور ایچ ڈی کوالٹی کے درمیان اپنی مرضی سے بھیجنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر تمام صارفین کے لیے آئندہ دنوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...