Home سیاست خدیجہ شاہ کیس میں قونصلر رسائی کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کردی ،دفترخارجہ

خدیجہ شاہ کیس میں قونصلر رسائی کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کردی ،دفترخارجہ

Share
Share

اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کیس میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر رسائی کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے۔پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے۔ پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشتگردی پر پاکستان ، چین اور ایران کے سلہ فریقی مذاکرات ہورہے ہیں۔ بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی کاوٴنٹر ٹیرر ازم کررہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کا ظلم و ستم جاری ہے۔ عالمی برادری سے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...