Home Uncategorized واٹس ایپ کا گروپ چیٹس کیلئے نیا فیچر آ گیا

واٹس ایپ کا گروپ چیٹس کیلئے نیا فیچر آ گیا

Share
Share

نیویارک:واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔

ایسے ہی ایک نئے فیچر کو جلد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی سائٹ wabetainfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسجنگ ایپ میں گروپ چیٹ فلٹر کے آپشن کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا ٗرہی ہے۔

اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے مگر اب اسے بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے، اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کیلئے گروپس اور پرسنل کانٹیکٹس کو الگ رکھنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

آل، ان ریڈ (unread)، کانٹیکٹس اور گروپس کے نام سے چیٹ فلٹرز واٹس ایپ سکرین پر اوپر نظر آئیں گے۔

گروپس فلٹر پر کلک کرنے پر صارفین کے سامنے گروپس کے نام نظر آئیں گے اور وہ اس کے مطابق چیٹس کو آرگنائز کر سکیں گے، اس فیچر کا مطالبہ متعدد صارفین کی جانب سے کیا جا رہا تھا تاکہ وہ گروپ چیٹس کو زیادہ بہتر طریقے سے آرگنائز کر سکیں۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ واٹس ایپ صارفین متعدد گروپس کا حصہ بن جاتے ہیں جن میں میسجز کی بھرمار ہوتی رہتی ہے، یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے مگر امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہوگیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...