Home Uncategorized واٹس ایپ کا گروپ چیٹ کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان

واٹس ایپ کا گروپ چیٹ کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔یہ گروپ میں نئے افراد کی آسانی کے ساتھ شمولیت میں مدد دے گا۔

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

حال ہی میں کمپنی کی جانب سے انسٹنٹ ویڈیو میسج کی تفصیلات کے اعلان کے بعد اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں مبینہ طور پر ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے گروپ چیٹ میں رہتے ہوئے گروپ میں دیگر افراد کو شامل کیا جاسکے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اس فیچر میں ممکنہ طور پر گروپ چیٹ میں ایک بینر واضح ہوگا اور گروپ میں نئے افراد کی آسانی کے ساتھ شمولیت میں مدد دے گا۔

اس فیچر کو صارفین کو کسی گروپ کا حصہ بنانے کے لیے ایک شارٹ کٹ سمجھا جاسکتا ہے جو صارفین کو گروپ میں نیا ممبر شامل کرنے کے لیے گروپ انفارمیشن کے سیکشن میں جانے کے طویل طریقہ کار سے بچائے گا۔

سامنے آنے والے بینر کو دبا کر صارفین گروپ سیٹنگز کے پیشِ نظر(یعنی اگر گروپ سیٹنگ اس چیز کی اجازت دے گی تو) نئے افراد کو گروپ کا حصہ بنا سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر واٹس ایپ بِیٹا کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہے اور جلد ہی صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...