Home Uncategorized واٹس ایپ نے اپنا لے آؤٹ تبدیل کر دیا

واٹس ایپ نے اپنا لے آؤٹ تبدیل کر دیا

Share
Share

نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے تقریباً تین سال بعد اپنا لے آؤٹ تبدیل کر دیا اور عین ممکن ہے کہ آپ کو بھی واٹس ایپ کے آئکون، کلرز اور ایروز منفرد نظر آ رہے ہوں۔

واٹس ایپ کے مطابق صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ کا لے آؤٹ تبدیل کر دیا گیا ہے اور تمام صارفین کو ترتیب وار نئے لے آؤٹ تک رسائی دے دی جائے گی اور کروڑوں صارفین کو نئے لے آؤٹ تک رسائی دے دی گئی ہے۔

نئے لے آؤٹ میں واٹس ایپ کے گرین کلر کو مزید گہرا کیا گیا ہے جبکہ اسے ڈارک موڈ میں بھی اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ صارف کو تمام مواد آسانی سے نظر آئے گا۔

کمپنی کے مطابق نئے لے آؤٹ میں ایسے شیڈز دیئے گئے ہیں جس سے صارفین کو پڑھی جانے والی چیٹس اور نہ پڑھی گئی چیٹس میں نمایاں فرق نظر آئے گا جبکہ انہیں کانٹیکٹ نمبرز سمیت دوسرا مواد تلاش کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

نئے لے آؤٹ میں رنگوں کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ آئیکون اور ایروز کو بھی تبدیل اور واضح کیا گیا ہے اور اب صارفین کو کسی بھی پیغام کو فارورڈ کرنے کا آئیکون پہلے سے زیادہ واضح انداز میں دکھائی دیتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ کا لے آؤٹ 2021 میں تبدیل کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل سال 2020 میں اس میں تبدیلی لائی گئی تھی، واٹس ایپ کے لے آؤٹ کو 2012 اور اس سے قبل 2011 میں پہلی بار تبدیل کیا گیا تھا جبکہ ایپلی کیشن کو 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

واٹس ایپ کے لے آؤٹس گزشتہ 15 سال میں محض 5 بار تبدیل کئے گئے ہیں اور ہر بار اس میں بہتری ہی لائی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...