Home Uncategorized واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف

Share
Share

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’چیٹ فلٹرز‘ نامی نئے فیچر کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیچر صارفین کی چیٹ کی مختلف اعتبار سے درجہ بندی کرے گا۔

ایپ میں فلٹر تین ناموں (یعنی آل، ان ریڈ اور گروپس) سے پیش کیے گئے ہیں جو چیٹ لسٹ کے اوپر دیکھے جا سکیں گے۔

ناموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب آل کا آپشن دبایا جائے گا تو تمام چیٹس سامنے آجائیں گی جبکہ ان ریڈ سے وہ چیٹس جن کے پیغامات پڑھے نہیں گئے اور گروپس آپشن میں وہ گروپ چیٹس اور کمیونیٹیز کے ذیلی گروپس کی چیٹس پڑھی جا سکیں گی۔

فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ایپ کھول کر مطلوبہ چیٹ تک پہنچنے کے عمل کو تیز اور سادہ ہونا چاہیے اور یہ فیچر اس چیز میں ضرور مدد دے گا، اس کے ساتھ صارف کو کم سے کم اسکرالنگ کرنی پڑے گی۔

کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اجراء شروع ہو چکا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...