Home sticky post 5 2025 سے درجنوں فونز پر واٹس ایپ بند ہوجائے گا

2025 سے درجنوں فونز پر واٹس ایپ بند ہوجائے گا

Share
Share

کیلیفورنیا: سال 2025 کے آغاز پر ان صارفین کو زبردست جھٹکا لگنے والا ہے جن کے پاس پرانے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اینڈرائیڈ فونز ہیں، کیوں کہ نئے سال سے واٹس ایپ پرانے فونز پر سپورٹ فراہم کرنا بند کرے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اینڈرائیڈ کٹ کیٹ یعنی اینڈرائیڈ 4.4 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی، مذکورہ آپریٹنگ سسٹم ایک دہائی قبل متعارف کرایا گیا تھا، یعنی جن صارفین کے پاس 2014 یا اس سے قبل کے اینڈرائیڈ فونز ہیں، ان پر واٹس ایپ نہیں چلایا جا سکے گا۔
کمپنی کے مطابق یکم جنوری سے جن پرانے سمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا ان میں سام سنگ کے بھی متعدد فونز شامل ہیں۔
نئے سال سے سام سنگ کے گلیکسی ایس 3، ایس نوٹ 2، گلیکسی ایس 3، گلیکسی ایس 4 منی، موٹرولا موٹو جی (فرسٹ جنریشن)، ریزر ایچ ڈی، موٹو ای 2014، ایچ ٹی سی ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500 اور ڈیزائر 601 فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں ہو سکے گا۔
اسی طرح ایل جی کے آپٹیمس جی، نیکسز 4، جی 2 منی اور ایل 90 جبکہ سونی کے ایکسپیریا زی، ایکسپیریا ایس پی، ایکسپیریا ٹی اور ایکسپیریا وی اسمارٹ فونز بھی واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے۔
اگر آپ ان پرانے سمارٹ فونز کو استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اپنا واٹس ایپ ڈیٹا کسی نئی ڈیوائس پر منتقل کرنا ہوگا ورنہ یکم جنوری کے بعد واٹس ایپ کی تمام میڈیا اور چیٹ ہسٹری ڈیلیٹ ہو جائے گی۔

Share
Related Articles

میانمار کے زلزلے میں مسجد کا ایک حصہ منہدم ،3 نمازی شہید،متعدد زخمی

میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر...

میرے دوستوں کو رمضان مبارک! صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطاری

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار عشائیے کا...

ذاتی خواہشات آگے لانے کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی جو سوچ ہے وہ بے وفائی ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی، معاشی مسائل اور ملک کے...

رمضان المبارک ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے، امام کعبہ

امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے...