Home sticky post 6 ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اب کہاں ہے؟، چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اب کہاں ہے؟، چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

Share
Share

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی سے متعلق جاری بحث پر مختصر مگر واضح ردعمل دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کی جانب سے جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اس وقت کہاں موجود ہے تو محسن نقوی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں بھی ہے، محفوظ ہے‘‘۔

ذرائع کے مطابق حالیہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی سے متعلق کوئی بات زیر بحث نہیں آئی۔ اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی سوال یا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے باقاعدہ ایجنڈے میں بھی ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی شامل نہیں تھی جس کے باعث اس حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو محض قیاس آرائیاں قرار دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...