Home Uncategorized کون سا اداکار انوشکا کی محبت میں گرفتار تھا؟ کرن جوہر نے نام افشاء کردیا

کون سا اداکار انوشکا کی محبت میں گرفتار تھا؟ کرن جوہر نے نام افشاء کردیا

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ناصرف اپنے مداحوں میں بلکہ انڈسٹری میں بھی بے شمار چاہنے والے رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے شو ’کافی ود کرن‘ کے آٹھویں سیزن کی پانچویں قسط میں ایک بڑا انکشاف کیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

اس قسط میں انوشکا شرما کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف بھی موجود تھیں، کرن جوہر نے شو کے دوران انوشکا کے سامنے یہ راز کھولا کہ اداکار ارجن کپور ہمیشہ سے انوشکا شرما کی محبت میں مبتلا رہے ہیں۔

انوشکا شرما اس انکشاف پر حیران رہ گئیں اور کہا، ’کیا واقعی؟ مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں تھا!‘ حتیٰ کہ کترینہ کیف بھی اس بات پر دنگ رہ گئیں۔

شو کے دوران انوشکا نے کرن جوہر کی باتوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’آپ اپنے شو پر کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔‘ جس پر کرن نے کہا کہ ارجن کپور نے خود اس کا اعتراف کیا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...