Home Uncategorized ‎عازمین حج کو گرمی کی تپش سے بچانے کےلئے عرفات کی سڑکوں پر سفید رنگ

‎عازمین حج کو گرمی کی تپش سے بچانے کےلئے عرفات کی سڑکوں پر سفید رنگ

Share
Share

ریاض: سعودی حکومت حج انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے اور اس برس حاجیوں کو شدت گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے شیلٹرز کے علاوہ سڑکوں پر سفید رنگ کا پینٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عرفات میں جھلسا دینے والی دھوپ کو جذب کرنے والا سفید رنگ مسجد نمرہ کی اطراف کی سڑکوں پر کیا جا رہا ہے۔ جس سے تپش کی تمازت کم ہوگی اور عازمینِ حج تپتی دھوپ میں پیدل آسانی سے چل سکیں گے۔

یہ منصوبہ سعودی عرب کی روڈز جنرل اتھارٹی نے تیار کیا تھا۔ اس سفید رنگ کے خصوصی پینٹ سے درجہ حرارت میں 20 ڈگری سیلسیس کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

روڈز جنرل اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اس پینٹ کو خصوصی طور پر ایسے کیمیکلز سے تیار کیا گیا ہے جن میں سورج کی شعاعوں کو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نمرہ کے آس پاس 25 ہزار مربع میٹر پر محیط سڑکوں پر پینٹ کیا گیا ہے۔ یہ وہ راستے ہیں جہاں سے حاجی میدان عرفات کی جانب جائیں گے۔

یاد رہے کہ عرفات میں ہی گزشتہ برس سفید رنگ کا یہ پینٹ سڑکوں پر پیدل چلنے کے نشانات ’’زیبر کراسنگ‘‘ پر تجرباتی بنیاد پر کیا گیا تھا جس کے شاندار نتائج نکلے تھے اور درجہ حرارت میں 15 ڈگری تک کمی ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...