Home کھیل ‎پی ایس ایل سیزن 9کا چیمپئن کون بنے گا؟،فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا

‎پی ایس ایل سیزن 9کا چیمپئن کون بنے گا؟،فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا

Share
Share

‎کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن کا چیمپئن کون بنے گا؟ فیصلہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں ہو گا۔

‎ پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کا فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز کی ٹیم مسلسل چوتھی بار میگا پاکستانی ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم بن گئی، ملتان سلطانز نے 2021ء میں ٹائٹل بھی جیتا تھا، اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم تیسری بار فائنل میں قسمت آزمائے گی، یونائیٹڈ نے 2016ء اور 2018ء میں چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

‎ادھرایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے فائنل سے قبل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا، کراچی پورٹ ٹرسٹ بلڈنگ میں محمد رضوان اور شاداب خان نے ٹرافی کیساتھ تصاویر بنوائیں، اس دوران دونوں کپتان خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

‎دوسری جانب پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم رنز بنانے میں سب سے آگے ہیں انہوں نے 11 میچوں میں 569 رنز بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے، بابر اعظم نے ایونٹ میں 1 سنچری اور 5 نصف سنچریاں بنائی ہیں، فہرست میں محمد رضوان کا 381 رنز کے ساتھ دوسرا نمبر ہے وہ آج ہونے والے فائنل میں اپنے سکور میں مزید اضافہ کریں گے۔
‎میگا ایونٹ میں صائم ایوب نے سب سے زیادہ 21 چھکے لگائے جبکہ بابر اعظم نے سب سے زیادہ 63 چوکے لگائے ہیں، ملتان سلطانز کے سپن باوٴلر اسامہ میر نے سب سے زیادہ 23 وکٹیں حاصل کیں، ملتان سلطانز کے ہی محمد علی 18 وکٹوں کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...