Home Uncategorized بزرگ افراد کی حرکات میں سستی کیوں آجاتی ہے؟،وجہ سامنے آگئیں

بزرگ افراد کی حرکات میں سستی کیوں آجاتی ہے؟،وجہ سامنے آگئیں

Share
Share

کولوراڈو: یہ ایک عام مشاہدہ ہے کہ ہمارے جسم قدرتی طور پر بڑھتی عمر کے ساتھ اپنی حرکت میں سست ہوجاتے ہیں لیکن آخر اس کی وجہ کیا ہے؟

کچھ ممکنہ وضاحتیں پیش کی جاتی رہی ہیں جس میں سست میٹابولزم، عمر کے ساتھ ساتھ پٹھوں کا کمزور ہوجانا اور وقت کے ساتھ جسمانی طور پر کم فعال ہونا شامل ہے۔ تاہم اب کولوراڈو یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ افراد اپنی حرکت کو آہستہ کردیتے ہیں تاکہ انکی توانائی کم خرچ ہو۔

یہ نئی تحقیق جرنل آف نیورو سائنس میں شائع ہوئی ہے جس میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس نئی تحقیق سے ہم پارکنسنز کی بیماری اور ملٹیپل اسکلیروسس جیسی عوارض بیماریوں کے لیے نئے تشخیصی طریقہ کار مرتب کرسکتے ہیں۔
مطالعے کے لیے محققین نے 84 صحت مند شرکاء کو شامل کیا جن میں 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان اور 66 سے 87 سال کی عمر کے عمر رسیدہ افراد شامل تھے۔ شرکا سے کہا گیا کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ میں ایک روبوٹک بازو پکڑے ہوئے سامنے ہدف تک پہنچیں۔

شرکا کی جانب سے اہداف مکمل کیے جانے کے بعد سائنسدانوں نے نتائج کا تجزیہ کیا اور پایا کہ بوڑھے افراد نے کم عمر بالغوں کے مقابلے میں اپنی زیادہ محدود مقدار میں توانائی کو استعمال کیا اور اس کیلئے انہوں نے مخصوص اوقات میں اپنی حرکات میں تبدیلی کی۔

یونیورسٹی آف کولوراڈو کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر علی اے۔ احمد نے کہا کہ عمر کے ساتھ ساتھ ہمارے پٹھوں کے خلیے توانائی کو قوت میں تبدیل کرنے کی سکت کافی حد تک کھو دیتے ہیں اور اس طرح ہماری حرکات سست ہو جاتی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...