Home Uncategorized وقت سے پہلے بال کیوں سفیدہوتے ہیں؟

وقت سے پہلے بال کیوں سفیدہوتے ہیں؟

Share
Share

عمان:انسان کے بال قدرتی طور پر ادھیڑ عمری میں سفید ہونے لگتے ہیں، تاہم بہت سے نوجوانوں میں بھی سفید بالوں کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
وقت سے پہلے بالوں کے سفید ہوجانے کی وجوہات جاننے کے لئے کیے گئے تحقیقی مطالعات میں بتایا گیا ہے کہ طرز زندگی بالخصوص سگریٹ نوشی بھی قبل از وقت بالوں کے سفید ہوجانے کی اہم وجہ ہے۔

اردن یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں تمباکو نوشی اور 30 سال کی عمر سے پہلے بالوں میں سفیدی در آنے کے مابین تعلق پایا گیا ہے۔

محققین کے مطابق تمباکو میں شامل مضر صحت کیمیکلز کی وجہ سے خلیوں اور بافتوں میں آکسیجن کے توازن میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے جو بالوں کی رنگت کو برقرار رکھنے والے خلیوں پر اثر انداز ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں وقت سے پہلے ہی انسان کے بالوں میں سفیدی نمودار ہونے لگتی ہے۔

تمباکو نوشی کے علاوہ کھانے پینے کی عادات بھی بالوں کے سفید ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کچھ غذائی اجزا بالخصوص وٹامن بی 12، ڈی تھری، کیلشیئم اور معدنیات جیسے تانبا، فولاد اور زنک کی کمی کا تعلق بھی جوان العمری میں بالوں کے سفید ہوجانے کے ساتھ پایا گیا ہے۔

مذکورہ بالا غذائی اجزا میلانن نامی مادے کی پیدائش کے عمل کے لئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں جو بالوں کی رنگت کا ذمے دار ہے۔

تحقیقی مطالعات میں یہ پتاچلا کہ جن افراد میں ان غذائی عناصر کی سطح کم تھی ان کے بال وقت سے پہلے سفید ہونا شروع ہوگئے تھے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بالوں کی صحت کے لیے خوراک بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ بالوں کو صحت مند رکھنے کے لیے روزہ مرہ خوراک میں مذکورہ بالا غذائی اجزا کو شامل رکھنا بہت ضروری ہے۔

محققین کے مطابق ذہنی دباوٴ بھی وقت سے پہلے بالوں کے سفید ہونے کا ایک سبب ہے۔

علاوہ ازیں نیند اور جسم میں پانی کی کمی سے بھی بال کم عمری میں اپنی سیاہ رنگت سے محروم ہوسکتے ہیں، کیونکہ نیند کا پورا نہ ہونا اور جسم میں پانی کی کمی مجموعی طور پر انسانی صحت کو متاثر کرتی ہے جس کا اثر بالوں کی صحت پر بھی پڑتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...