اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے، کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو ایکسپوز کیا۔
اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی سرکار شیطانی حرکتیں کر رہی ہے، بھارت میں مساجد، چرچز کو شہید کیا گیا، پاکستان کئی عرصے سے کہہ رہا ہے بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ ہم اپنے سکھ بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت سکھ بھائیوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، بھارتی سرکار کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی “را” نے کارروائیاں کی ہیں، دنیا بھر میں بھارتی دہشت گردی کو ایکسپوز کریں گے، دکھ کی گھڑی میں سکھ بھائیوں کےساتھ ہیں۔