Home کھیل بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گا؟ انڈین بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا

بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گا؟ انڈین بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا

Share
Share

کانپور: بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بھارت بورڈ سے بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے پیر کو بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کانپور ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومتی منظوری سے ہوگا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی دوروں کے لیے ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں، حکومت پر منحصر ہے کہ فیصلہ کرے کہ بھارتی ٹیم کو کس ملک میں جانا چاہئے یا نہیں جانا چاہئے، حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کی پابندی کریں گے۔

یاد رہے کہ بھات نے 2008 کے بعد سے دو طرفہ کرکٹ کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کیا اور دونوں ممالک صرف آئی سی سی ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کیخلاف کھیلتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم 7 سال بعد گزشتہ برس آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت گئی تھی۔

قیاس کیا جا رہا ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گا۔ بھارتی بورڈ آئی سی سی سے اس ٹورنامنٹ کو پاکستان سے سری لنکا یا دبئی منتقل کرنے کی درخواست کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا گزشتہ ایڈیشن بھی ہائبرڈ ماڈل کے مطابق کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے تھے۔ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے 9 جبکہ پاکستان نے چار میچز کی میزبانی کی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونا ہے جس کیلئے کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو پورا یقین ہے کہ آئندہ برس ایشیا کپ کے دوران تمام شریک ٹیمیں پاکستانی وینیوز پر ایکشن میں ہوں گی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...