Home highlight بسنت کے دوران بارش ہوگی یا موسم خوشگوار رہے گا؟ پیشگوئی سامنے آگئی

بسنت کے دوران بارش ہوگی یا موسم خوشگوار رہے گا؟ پیشگوئی سامنے آگئی

Share
Share

لاہور:پنجاب خصوصاً لاہور میں بسنت کے دوران موسم کے حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بسنت کے دوران لاہور اور گردونواح میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ پیش گوئی میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 8 فروری کے دوران لاہور میں موسم خشک رہے گا جب کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
بسنت کے دنوں میں شہر کا درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقوں میں اس دوران بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ بارش اور برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بسنت کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی کے دوران بجلی کی تاروں اور چھتوں پر خاص احتیاط برتی جائے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ دھاتی ڈور، کیمیکل ڈور اور غیر قانونی سامان کے استعمال سے مکمل گریز کیا جائے جب کہ موٹر سائیکل سوار حفاظتی ہیلمٹ اور گلے کے حفاظتی کور کا استعمال یقینی بنائیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...