Home سیاست پاکستان کو وہاں تک لے کر جائیں گے جہاں تک جا سکتا ہے، جہانگیر ترین

پاکستان کو وہاں تک لے کر جائیں گے جہاں تک جا سکتا ہے، جہانگیر ترین

Share
Share

ٹیکسلا: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ملک میں 75 سالوں میں جو کام نہیں ہو سکے وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کو وہاں تک لے کر جائیں گے جہاں تک پاکستان جا سکتا ہے،

ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ 2011ء میں ہمارے سارے گروپ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی، ہم پی ٹی آئی میں نیا پاکستان بنانے آئے تھے، پرانی باتیں نہیں کرنا چاہتا، پرانی باتیں بھولیں اور آگے دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک بہت بہترین ملک ہے، اس میں کمی یہ ہے کہ ہم آپس میں لڑتے رہتے ہیں، آپس میں مقابلہ ضرور کرو، لڑائی نہ کرو اس سے ملک خراب ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ حق کیلئے آگے بڑھیں، مقصد کو بڑا رکھیں، اپنی سوچ کو بڑا رکھیں۔

جہانگیر ترین نے کارکنان سے خطاب میں مزید کہا کہ آپ لوگ ہی ہماری طاقت ہیں جو ہماری آواز کو آگے لے کر جائیں گے، پاکستان کو وہاں تک لے کر جائیں گے جہاں تک پاکستان جا سکتا ہے، ہم پہلے عوام کا سوچیں گے، سب اکھٹے ہوکر حقیقت میں نیا پاکستان بنائیں گے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...