Home سیاست مرہم لگانے اور زخم لگانے والے ہاتھ ایک جگہ نہیں ہوسکتے،فردوس عاشق اعوان

مرہم لگانے اور زخم لگانے والے ہاتھ ایک جگہ نہیں ہوسکتے،فردوس عاشق اعوان

Share
Share

ٹیکسلا:استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مرہم لگانے اور زخم لگانے والے ہاتھ ایک جگہ نہیں ہوسکتے۔رہبر کو رہزن بنانے والے کردار بے نقاب ہورہے ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پی ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی طرف آگے لیکر چلنا چاہتی ہے، میں خود چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے کا سیاسی مورچے پر دفاع کرتی رہی، میں بھول گئی تھی رہبر کے گھر میں ہی رہزن بیٹھے ہوئے تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی خزانہ روز بروز خالی ہورہا تھا، کرپشن کی عجب کہانی میڈیا پر چلی ہے، یہ سارا قوم کا لوٹا ہوا پیسہ قوم پر خرچ ہونا چاہئے، ہمارا بیانیہ عوام کے دلوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے، ہم عوام کے دکھوں کی مرہم لیکر آئے ہیں، مرہم لگانے اور زخم لگانے والے ہاتھ ایک جگہ نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کے مزے لوٹنے والوں سے پاکستان نہ بدلا گیا، ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے نظام کو بدلنا چاہتے تھے، ہم ادھورے خواب کی تعبیر آئی پی پی کے پلیٹ فارم سے کریں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...