Home نیوز پاکستان لودھراں میں ٹرالر اور لوڈر رکشہ میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

لودھراں میں ٹرالر اور لوڈر رکشہ میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

Share
Share

لودھراں: ٹرالر اور لوڈر رکشہ میں تصادم سے بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر چک 100 ایم کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے مزدوروں سے بھرے لوڈر رکشے کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، قومی شاہراہ کو ایک طرف سے کارڈن آف کرکے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...