Home سیاست بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی بلوچستان کا اجلاس،سیاسی امور پر گفتگو

بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی بلوچستان کا اجلاس،سیاسی امور پر گفتگو

Share
Share

کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی بلوچستان کا بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، بلوچستان سے میر چنگیز جمالی، نواب ثناء اللہ خان زہری، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبے کی سیاسی و تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے بلوچستان کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کیلئے تیاریوں کی ہدایت کی جبکہ بلوچستان کی قیادت نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...