Home نیوز پاکستان غلام سرور آئی پی پی میں شامل ہو گئے، ملک کو خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ

غلام سرور آئی پی پی میں شامل ہو گئے، ملک کو خوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ

Share
Share

ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر غلام سرورخان نے استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔

غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک گروپ کی صورت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، ہم نے پی ٹی آئی کے منشور پر اعتماد کیا تھا، پی ٹی آئی کی عمارت بنانے میں ہمارا، جہانگیرترین اور عبدالعلیم کا بہت کردار رہا، پی ٹی آئی کو اقتدار اور چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنانے میں ان بھائیوں کا اہم کردار رہا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے ہم نیا خوشحال پاکستان نہیں بنا سکے، ہم سے سیاسی غلطیاں ہوئیں، 9 مئی کا واقعہ ہوا، اس نے پاکستان کو جھنجوڑ کر رکھ دیا، سانحہ 9 مئی واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے پاکستان کو کچھ نہیں پاکستان نے ہم سب کو بہت کچھ دیا، ہم نے پاکستان کو پاکستانیت دینی ہے۔

غلام سرور خان نے مزید کہا کہ ہمارا منشور سب سے پہلے مضبوط، خوشحال پاکستان ہے، پاکستان کے روشن مستقبل کا بیڑا استحکام پاکستان پارٹی نے اٹھایا ہے، تحریک انصاف اپنی سیاسی غلطیوں کے باعث مقام گنوا بیٹھی، ہم ایک نئے جوش و جذبے سے استحکام پاکستان پارٹی سے آغاز کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...