Home sticky post 4 خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری

Share
Share

پشاور:خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات میں طالبات کیلئے آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری ہیں۔ انٹرنشپ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کی تربیت، قومی جذبہ ابھارنا اور دفاعی شعبے سے متعلق آگاہی دینا ہے۔

انٹرن شپ پروگرام کے دوران طالبات نے سپیشل سروسز گروپ کے پیرا ٹریننگ سکول پشاور کا دورہ کیا ۔طالبات کو پیراٹروپرز کو دی جانے والی پیشہ ورانہ،تربیت،زیراستعمال آلات اور عملی مشقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایس ایس جی کے ماہر انسٹرکٹرز نے پیرا جمپس سے متعلق طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور عملی مظاہرے بھی پیش کیے ۔ طالبات نے پیرا ٹروپرز کے زیر استعمال خصوصی سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار اور خود ٹاور جمپس کا عملی تجربہ بھی کیا۔

طالبات نے ایس ایس جی کمانڈوز کے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول کے دورے کو معلوماتی، متاثرکن اور یادگار قرار دیا۔دورے کے اختتام پر طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول کے تعلیمی و تربیتی ماحول کو انتہائی مفید قرار دیا۔طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول پشاور کا دورہ کرانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔، طالبات کا کہنا تھا کہ پیرا ٹریننگ سکول میں آ کر دیکھا کہ کس طرح پیرا ٹروپرز ہواؤں میں ملک کادفاع کر رہے ہیں ۔نوجوان نسل کی تربیت اور قومی شعور اجاگر کرنے میں پاک فوج پیش پیش ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...