Home #ٹرینڈ حالیہ پاک بھارت جنگ میں اللہ کی مدد سے پاکستان نے عظیم کامیابی حاصل کی، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی تھی،خواجہ آصف

حالیہ پاک بھارت جنگ میں اللہ کی مدد سے پاکستان نے عظیم کامیابی حاصل کی، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی تھی،خواجہ آصف

Share
Share


سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں اللہ کی مدد سے پاکستان نے عظیم کامیابی حاصل کی، ہماری پوری قوم "بنیانِ مرصوص”سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی تھی، ہمارے بہادر جوانوں کا جذبہ حب الوطنی دیدنی تھا جو اپنے وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاورکرنے کو باعث فخر سمجھ رہے تھے اور اپنی دھرتی ماں کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے تھے، میں اس لمحے کا بھی عینی شاہد ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی (جی سی ڈبلیو یو )سیالکوٹ میں یومِ دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جب فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے اس تاریخی معرکے کو "بنیانِ مرصوص” کا نام دیا۔ جنگ کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ان بہادر نوجوانوں سے ملاقات کی جنہوں نے بھارتی ایئر فورس کا مقابلہ کیا ، ان میں ایک بیٹی بھی شامل تھی، وہ منظر اتنا روح پرور تھا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے اور میں بیان نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ایئر بیس پر نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر دل فخر سے بلند ہوا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شہید میجر رمضان نے اپنے ساتھی کو بچاتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہید کی والدہ نے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء قوم کے اصل محسن ہیں۔ ہم نے جنگ لڑی اور اللہ تعالیٰ نے کمال مہربانی فرمائی اور ہمیں فتح نصیب ہوئی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ہمارے مٹھی بھر جہازوں نے دشمن کے سینکڑوں طیاروں کا دلیری سے مقابلہ کیا "ٹھیک ٹھیک”نشانے لگا کر تاریخ رقم کردی اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادئیے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارتی قیادت آج تک زخم چاٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان ناقابل شکست ہے، اللہ تعالیٰ نے قوم کو ایسے لمحات عطا کیے جو ہمیشہ یاد رہیں گے، پاکستانی عوام جہاں بھی جائیں دنیا میں فخر سے سر بلند ہوتا ہے۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ جی سی ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے قرات،نعت اور کلام اقبال سنا کر سماں باندھ دیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...