Home highlight مناسک حج کے آغاز کے ساتھ ہی منی میں خیموں کا سب سے بڑا عارضی شہر آباد ہوگیا،لبیک اللھم لبیک کی صدائیں

مناسک حج کے آغاز کے ساتھ ہی منی میں خیموں کا سب سے بڑا عارضی شہر آباد ہوگیا،لبیک اللھم لبیک کی صدائیں

Share
Share

مکہ مکرمہ:مناسک حج کے آغاز کے ساتھ ہی منی میں دنیا کا خیموں کا سب سے بڑا عارضی شہر آباد ہو گیا ہے۔ دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندان توحید لبیک اللھم لبیک کا ورد کرتے وادی منی میں موجود ہیں۔
رنگ روپ اور دنیاوی مراتب سے قطع نظر دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عازمین حج آج منی میں خدا کے حضور حاضر ہیں۔ان عازمین حج کا ایک ہی لباس احرام میں خدا کے دربار حاضر ہونا اس بات کا عکاس ہے کہ خدا کے دربار میں سب برابر ہیں اور کسی کو اہمیت حاصل ہے تو صرف تقوی کی بنیاد پر۔
اس سال تقریباً ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ مکہ کے محکمہ موسمیات نے حج کے دوران مشاعر میں درجہ حرارت 40 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
شدید گرمی میں عازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان حج مشن نے عازمین کے لیے منی کے 34 مکاتب میں پہلی مرتبہ ائر کنڈیشنڈ خیموں اور صوفہ کم بیڈز کا انتظام کیا ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کی سیکورٹی کے لیے مکہ اور مشاعر میں چالیس ہزار سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ مناسک حج کے دوران مشاعر میں خصوصی اجازت کے حامل نسک کارڈ کے بغیر داخلہ پر پابندی ہے۔
منی میں قیام کے بعد نو ذوالحجہ کو عازمین حج رکن اعظم وقوف عرفات کے لیے میدان عرفات پہنچیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...