Home sticky post 2 جاپان میں خاتون بیٹی کی لاش کو 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر گرفتار

جاپان میں خاتون بیٹی کی لاش کو 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر گرفتار

Share
Share

ٹوکیو:جاپان میں 75 سالہ خاتون کو بیٹی کی لاش کو دو دہائیوں تک فریزر میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ حکام کو منگل کے روز ایباراکی پریفیکچر میں کیکو موری نامی خاتون کے گھر کے فریزر سے ایک بالغ خاتون کی لاش ملی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ یہ لاش اس کی بیٹی ماکیکو کی ہے جو 1975ء میں پیدا ہوئی تھی اور اگر ابھی وہ زندہ ہوتی تو اس کی عمر 49 یا 50 سال ہوتی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ منگل کے روز خود اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ پولیس کے پاس یہ اطلاع دینے آئی تھی کہ اس نے لاش کو فریزر میں رکھا ہوا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کے مطابق بیٹی کی لاش سے گھر میں بو بھر رہی تھی اس لیے اس نے فریزر خریدا اور بیٹی کی لاش کو اندر رکھ دیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...