Home Uncategorized انجانے میں غلط بٹن دبانے پر خاتون نے 10 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی

انجانے میں غلط بٹن دبانے پر خاتون نے 10 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی

Share
Share

ورجینیا: لاٹری وینڈنگ مشین پر انجانے میں غلط بٹن دبانے سے امریکی شہری خاتون نے 10 لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی میریم لانگ نے ورجینیا لاٹری کے حکام کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے بلیکزبرگ کی ساؤتھ مین اسٹریٹ میں لاٹری وینڈنگ مشین کا دورہ کیا جہاں وہ میگا ملینز کا ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں۔

میریم نے کہا کہ ان کی نظر وہاں رکھی لاٹری وینڈنگ مشین پر پڑی۔ وہ اس کے پاس گئیں اور جو بٹن دبانا تھا اس کے بجائے ان کا ہاتھ دوسرے بٹن پر پڑگیا جس کے ساتھ ہی انہیں مشین سے 18 مارچ کا پاور بال ڈرائنگ ٹکٹ موصول ہوا۔

انہوں نے فوری طور پر ڈرائنگ ٹکٹ میں پہلے پانچ نمبروں کو لاٹری کے نمبروں سے ملایا جس کے بعد ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ وہ نمبر10 لاکھ ڈالرز انعام کے نمبر تھے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ یہ میری زندگی کی بہترین غلطی تھی۔ مجھے کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے 10 لاکھ جیت لیے ہیں۔ میرا دل تیز دھڑک رہا تھا۔ اور یہپ واقعی زندگی کا سب سے خوشگوار حادثہ تھا۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...