اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنے بنیادی فیصلے لینے کی آزادی ہونی چاہیے۔ملک کی بہتری کیلئے خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا۔
آبادی اور وسائل میں توازن سے متعلق کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب میں چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے کہا کہ صحت اور تعلیم سمیت خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق پالیسیاں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور خودمختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں، خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے قوانین کی حمایت کرتے ہیں، خواتین کو اپنے بنیادی فیصلے لینے کی آزادی ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ، خیبرپختونخوا میں خواتین کے حقوق سے متعلق قانون سازی بھی ہوچکی ہے، خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق پالیسیوں سے حکومتیں بخوبی آگاہ ہیں، اب مسئلہ حکومتوں کی جانب سے پالیسیوں اور قوانین کے نفاذ کا ہے۔