Home سیاست آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کےلیے لاہور پہنچ گئے

آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کےلیے لاہور پہنچ گئے

Share
Share

لاہور:سابق صدر اور حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کےلیے پہنچ گئے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق آصف علی زرداری ملاقات کےلیے وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی سیاست کے دونوں بڑے رہنما ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری لاہور میں چند دن قیام کریں گے، اُن کی وزیراعظم سے ملاقات میں نگراں سیٹ اپ پر مشاورت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر اپنے دورے کے دوران استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے اُن کے بھائی کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے لاہور قیام کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھی امکان سامنے آیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...