Home کھیل ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے اسکاٹ لینڈ کو 80 رنز سے ہرا دیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے اسکاٹ لینڈ کو 80 رنز سے ہرا دیا

Share
Share

دبئی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقا نے اسکاٹ لینڈ کو 80 رنز سے شکست دے دی۔

گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 167 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔ لورا وولوارڈٹ 40، تزمین برٹس اور ماریزان کپ 43، 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

خیال رہے کہ یہ اسکاٹ لینڈ کی ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے، جنوبی افریقا کو دو میچز میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...