Home Uncategorized ‎خلائی جہازمدار میں بھیجنے والے جائنٹ ریل گن سسٹم پر کام شروع

‎خلائی جہازمدار میں بھیجنے والے جائنٹ ریل گن سسٹم پر کام شروع

Share
Share

‎بیجنگ: 50 ٹن وزنی خلائی جہاز کو مدار میں بھیجنے والے ’جائنٹ ریل گن‘ سسٹم پر کام کاآغاز کردیا گیا۔

‎چینی سائنس دان ایک ایسے بڑے الیکٹرو میگنیٹک لانچ ٹریک پر کام کر رہے ہیں جو 50 ٹن وزنی خلائی جہاز کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

‎ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) کی رپورٹ کے مطابق ’جائنٹ ریل گن‘ سسٹم کو اس طرح سے ڈیزائن کیا جائے گا جو ہائپر سونک طیارے کی رفتار کو ماک 1.6 تک بڑھا دے گا، طیارے کے ٹریک کے آخر تک پہنچنے کے بعد اس کے انجن اس کو آواز کی رفتار سے سات گُنا زیادہ رفتار سے اڑا کر خلا تک لے جائیں گے۔

‎اگر چینی سائنس دان یہ سسٹم بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس کی مدد سے خلائی جہازوں کو خلا میں بھیجنے کے لیے درکار ایندھن کی مقدار میں واضح کمی لائی جاسکے گی اور زیادہ تعداد میں پے لوڈ خلا میں بھیجے جاسکیں گے۔

‎خیال رہے کہ ایس سی ایم پی کے مطابق چینی سائنس دان اس خیال کو حقیقت میں بدلنے کے لیے فعال انداز میں کام کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...