Home تازہ ترین پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد کرپشن کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد کرپشن کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Share
Share

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسداد کرپشن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ نے اس عالمی دن کو منانے کا فیصلہ اکتوبر 2003ء میں کیا تھا، اِس دن کو عالمگیر سطح پر منانے کا مقصد دنیا کی توجہ رشوت اور کرپشن جیسی برائی کے پھیلاؤ کی طرف مبذول کرانا اور دنیا کو یہ بتانا ہے کہ اِس طرف کچھ توجہ دیں اور کرپشن کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کریں۔
رواں سال اقوامِ متحدہ کی طرف سے انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کا عنوان "بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا، کل کی سالمیت کی تشکیل” رکھا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن ڈے پوری دنیا میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کا اعلان ہے، اقوامِ متحدہ نے پوری دنیا کی حکومتوں کو بدعنوانی کے خلاف ہاتھ سے ہاتھ ملا کر اتحاد کو فروغ دینے کی دعوت دی ہے۔
انسداد بدعنوانی کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدعنوانی گھناوٴنا چیلنج، عوام کرپشن کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں اور ایک ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد کریں جہاں قانون کی حکمرانی اور احتساب سب کے لیے یقینی ہو۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...