Home sticky post 3 ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کا پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کا پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار

Share
Share

لاہور:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، اس فیصلے کے بعد پاکستان چیمپیئنز کی فائنل تک رسائی کی راہ بظاہر ہموار ہو گئی ہے، تاہم منتظمین کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ جمعرات کو شیڈول سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں نہیں اترے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے نہ صرف کھلاڑیوں کی حمایت شامل ہے بلکہ ٹورنامنٹ کے ایک بڑے سپانسر ایز مائی ٹرپ نے بھی پاکستان کے خلاف کسی بھی میچ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نشانت پِٹّی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم دہشتگردی اور کھیل کو ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے، پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کو فروغ دینے والے کسی ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکتے، انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی بھارتی عوام کے جذبات کے ساتھ کھڑی ہے۔

بھارت کے اس فیصلے کو سابق کرکٹرز سریش رائنا اور شیکھر دھون کی حمایت بھی حاصل ہے، جنہوں نے پہلے ہی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر رکھا تھا۔

بھارت چیمپئنز کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی بھی غیر مستقل رہی، وہ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف شکست کھا چکے ہیں، جب کہ پاکستان سے ان کا گروپ میچ منسوخ ہونے پر ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری گروپ میچ میں فتح نے بھارت کو سیمی فائنل میں جگہ دلوائی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا ٹورنامنٹ منتظمین بھارت کے فیصلے کے بعد پاکستان کو براہِ راست فائنل میں رسائی دیتے ہیں یا کوئی اور متبادل فیصلہ سامنے آتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...