Home کھیل ورلڈ کپ، انگلینڈ کیخلاف افغانستان کی بٹنگ لائن ریت کی دیوار بن گئی

ورلڈ کپ، انگلینڈ کیخلاف افغانستان کی بٹنگ لائن ریت کی دیوار بن گئی

Share
Share

دہلی: آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم 35 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 188 رنز کے مجموعی سکور پر افغانستان کی پہلی وکٹ گر گئی، ابراہیم زدران 28 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی یکے بعد دیگرے دوسری اور تیسری وکٹ 122 رنز پر گری، نئے آنے والے بلے باز رحمت شاہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور آٹھ گیندوں پر 3 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر رحمان اللہ گرباز 57 گیندوں پر 80 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کی چوتھی وکٹ 152 رنز پر گری، افغان بلے باز عظمت اللہ عمرزئی 24 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں بھارت کے شہر نیو دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر اور افغان ٹیم کی کپتانی حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے ایک میچ میں فتح حاصل کی جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...