Home کھیل ورلڈ کپ،انگلینڈ نے بنگلادیش کو 137 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ،انگلینڈ نے بنگلادیش کو 137 رنز سے شکست دیدی

Share
Share

دھرم شالا: بھارت میں منعقدہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2023ء کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بنگلادیش کو 137 رنز سے شکست دے دی۔

دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 365 رنز کے تعاقب میں 48 اعشاریہ 2 اوورز میں 227 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی طرف سے لٹن داس 76، مشفیق الرحیم 51 اور توحید ردوئے 39 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے ہیں جبکہ مہدی حسن 14، تسکین احمد 13 اور شریف الاسلام نے 12 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے ریسی ٹوپلے نے 4 اور کرس ووکس نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس سے قبل بنگلادیش نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، دفاعی چیمپئن نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 364 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ ملان نے شاندار سنچری کرتے ہوئے 140 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے 82 اور جونی بیئرسٹو نے 52 رنز بنائے۔بنگلادیشی بولر مہدی حسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ بنگلا دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...