Home کھیل ورلڈ کپ ، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ ، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Share
Share

کولکتہ : بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں ہے۔

گرین شرٹس کو فائنل فور مرحلے کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے انگلش ٹیم کو 287 رنز کے بڑے مارجن سے ہرانا ہو گا، دوسری صورت میں قومی ٹیم کو وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوانا پڑے گا۔

کرکٹ کے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے قومی ٹیم 4 میچز میں فاتح رہی اور 4 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلش ٹیم 8 میچز میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور 6 میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

شاہین پوائنٹس ٹیبل پر8 پوائنٹس کیساتھ 5ویں جبکہ انگلینڈ4 پوائنٹس کیساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالے ون ڈے میچز کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 91 ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں سے 56 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 32میچز پاکستان نے جیتے اور 3 بغیر نتیجہ رہے۔

ورلڈ کپ کے میچز میں قومی ٹیم کو انگلینڈ پر برتری حاصل ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 10 بار مدمقابل آئیں، 5 میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچز میں جیت انگلش شیروں کے نام رہی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...