Home کھیل ورلڈکپ،بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

ورلڈکپ،بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

Share
Share

لکھنؤ: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رنز سے بآسانی شکست دیدی۔

بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈم میں ہونیوالے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 26 کے مجموعی سکور پر شبمن گل 9 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے جبکہ ویرات کوہلی بھی 9 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھارتی کھلاڑی شیریاس آئیر 4 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر مارک ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں سوریاکمار یادیو 49، کے ایل راہول 39، رویندرا جڈیجا 8، محمد شامی ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 3، عادل رشید اور ڈیوڈ ولی نے 2 جبکہ مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...