Home کھیل ورلڈ کپ، بنگلادیش کے 257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ، بنگلادیش کے 257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری

Share
Share

پونے:بھارت میں منعقدہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بنگلادیش کے 257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 88 رنز پر گر گئی۔

بھارت کے شہر پونے میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شنتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 93 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا تاہم تنزید 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ لٹن داس 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان نجم الحسن 8، مہدی حسن 3، توحید ہردوئے 16 رنز بناسکے، مشفق الرحیم 36، نسیم احمد 14 ، محمود اللہ 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے 2،2 جبکہ شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے آج کا میچ اچھا ہوگا، شکیب الحسن انجری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نسوم احمد کو بنگلا دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین، تین میچز کھیل چکی ہیں، بھارت نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم ایک میچ میں فاتح رہی ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...