Home کھیل ورلڈ کپ،بھارت نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ،بھارت نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دیدی

Share
Share

بنگلور: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں میزبان بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی، بھارت ورلڈ کپ کے لیگ میچز میں مسلسل ناقابل شکست رہنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے،411 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 47.5اوورز میں 250رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، تیجا ندامانورونے سب سے زیادہ 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور رویندرا جڈیجا نے 2،2 جبکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت کی جانب سے اوپنرز نے کھیل کا شاندار آغاز کرتے ہوئے 100 سکور کی پارٹنر شپ قائم تاہم شبمن گل 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور کپتان روہت شرما 129 کے مجموعی سکور پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 200 کے مجموعی سکور پر گری جب ویرات کوہلی 51 رنز کی اننگز کھیل کر بولڈ ہوگئے، چوتھی وکٹ کے ایل راہول کی گری جو 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر 102 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارتی بلے باز شریاس ایر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 128 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 2 جبکہ روئیلوف وین ڈیر مروے اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب بھارت کی ٹیم رابن راؤنڈ لیگ فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں لیگ میچز میں ناقابل شکست رہنے والی پہلی ٹیم بن گئی، بھارت نے تمام 9میچز میں کامیابی حاصل کی۔

نیدر لینڈز کی ٹیم 8 میچز میں سے صرف 2 میچز میں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور 7 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...