Home کھیل ورلڈ کپ، قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا

ورلڈ کپ، قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل کرے گا، سکواڈ میں چار سے پانچ تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے سکواڈ کے حوالے سےمشاورت کے تمام مراحل مکمل ہو گئے، چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی حتمی منظوری بھی ہو چکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سے مشاورتی عمل بھی مکمل ہو چکا ہے، ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے سپنرز کی ناقص کارکردگی تمام سٹیک ہولڈرز کے لئے درد سر بن گئی ہے۔

چیف سلیکٹر نے مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط بنانے کے لئے سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد کے نام پر بھی غور شروع کردیا، سرفراز احمد کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ میں نسیم شاہ کی جگہ زمان خان یا حسن علی کی ٹیم میں شمولیت جبکہ سپنر ابرار احمد اور دیگر سپنرز کی ڈومیسٹک کرکٹ میں حالیہ کارکردگی کا جائزہ بھی جاری ہے۔

ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان کے ان آوٹ کے حتمی فیصلے پر بھی مشاورت جاری ہے، انضمام الحق اگلے ایک دو روز تک 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کریں گے۔

Share
Related Articles

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی

ڈونیڈن: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو...

کرکٹ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو پر چوری اور فراڈ کا چارج عائد

اوٹاوا: کرکٹ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو سلمان خان پر چوری اور فراڈ...

پاکستان نے جونیئر ڈیوس کپ جیت لیا

پاکستان نے جونیئر ڈیوس کپ جیت لیا، فائنل میں انڈونیشیا کو دو...

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

کرائسٹ چرچ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان 16 تاریخ سے شروع ہونے والی...