Home کھیل ورلڈکپ، نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ورلڈکپ، نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

Share
Share

چنئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت کے شہر چنئی میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے 246 رنز کا ہدف 42.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، کپتان کین ولیمسن 78 اور ڈیرل مچل 89 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کیویز کی جانب سے اوپننگ اچھی نہ ہوسکی اور صرف 12 رنز کے مجموعی سکور پر رچن رویندرا پویلین لوٹے تاہم ڈیون کانوے اور کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، ڈیون کانوے 45 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے جبکہ کین ولیمسن 78 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوگئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے اوپنر بلے باز ایک بار پھر ناکام رہے، لٹن داس پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے، تنزید حسن 6، مہدی حسن میراز 30 اور نجم الحسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی پاٹنر شپ نے ٹیم کو سہارا دیا اور رنز کو آگے بڑھایا تاہم شکیب الحسن 40 اور مشفق الرحیم 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی ساتویں وکٹ 180 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب توحید ہردوئے 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، تسکین احمد 17، مستفیض الرحمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمود اللہ 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3 ، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2،2 جبکہ گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...