Home کھیل ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اوراہم کھلاڑی انجرڈ

ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اوراہم کھلاڑی انجرڈ

Share
Share

بنگلورو:بھارت میں کھیلے جا رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری بھی انجرڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں میٹ ہنری ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

میٹ ہنری جنوبی افریقا کے خلاف 5 اعشاریہ 3 اوور کرا سکے تھے جبکہ ان کا اوور جیمی نیشم نے مکمل کیا تھا۔

خیال رہے کہ لوکی فورگیسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجری سے دو چار ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ہفتے کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم کی مینجمنٹ پرامید ہے کہ کھلاڑی جلد فٹ ہو جائیں گے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...