Home کھیل ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز ہرا دیا

ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز ہرا دیا

Share
Share

چنئی: بھارت میں منعقدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ افغانستان کو 149 رنز سے شکست دیدی۔

بھارت کے شہر چنئی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 16 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 139 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن نے 3،3، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ میٹ ہنری اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے کیا مگر یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور 27 رنز کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنر بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر بلے باز رحمان اللہ گرباز 11، ابراہیم زردان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 38، کپتان حشمت اللہ شاہدی 8، عظمت اللہ عمرزئی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کی چھٹی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد نبی 7 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، راشد خان 8، مجیب الرحمن4 جبکہ نوین الحق اور فضل الحق فاروقی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ڈیون کانوے 20 رنز بناکر آؤٹ جبکہ ول ینگ نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، راچن رویندرا 32، ڈیرل مچل ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، ٹام لیتھم 68 اور گلین فلپس 71 رنز بنا کر 47 ویں اوور میں نوین الحق کی گیند کا شکار بنے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت عمرزئی اور نوین الحق نے 2،2 جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...