Home کھیل ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Share
Share

بنگلورو: بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز اور مہیش تھیکشنا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ نے 172 رنز کا ہدف 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ڈیون کونوے نے 45، راچن رویندرا نے 42 اور ڈیرل مچل نے43 رنز کی اننگز کھیلی۔

قبل ازیں سری لنکن اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر پاتھم نسانکا 2، کپتان کوشل مینڈس 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں چارتھ اسالنکا 8، اینجلو میتھیوز 16، دھننجایا ڈی سلوا 19، چمیکا کرونارتنے 6 اور سدیرا سمارا وکرما اور چمیرا ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 ، مچل سینٹنر ، لوکی فرگوسن ، راچن رویندرا نے 2،2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...