Home کھیل ورلڈ کپ ،دوسرا سیمی فائنل،جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو 213 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ ،دوسرا سیمی فائنل،جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو 213 رنز کا ہدف

Share
Share

کولکتہ:بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آخری اوورز میں 212 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ڈیوڈ ملر 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اور ٹیمبا باووما نے کیا، تاہم کپتان ٹیمبا باووما آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے۔

کپتان کے بعد اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے اور جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر پیٹ کمنز کو 14 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے، ایڈن مارکرم 10 رنز اور پھر راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

14 واں اوور ختم ہونے پر میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا جسے بارش رکنے پر چند منٹوں بعد دوبارہ شروع کردیا گیا، بارش سے قبل جنوبی افریقہ نے 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے تھے۔

جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ 119 کے مجموعی سکور پر گری جب ہنرک کلاسن 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، دیگر کھلاڑیوں میں جیرالڈ کوٹزی 19، کیشو مہاراج 4، کاگیسو ربادا 10 اور مارکو جانسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے3،3 جبکہ ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے دونوں ہی ٹیمیں 7 ،7 میچز میں کامیاب رہیں جبکہ 2 ،2 میچز میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے مات دے رکھی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...