Home کھیل ورلڈ کپ،ناکامیوں کا سایہ دور،پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ،ناکامیوں کا سایہ دور،پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Share
Share

کولکتہ: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 31ویں میچ میں پاکستان نے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے، اوپننگ بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 128 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

عبداللہ شفیق 128 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق نے 69 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 19 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم کے بعد فخر زمان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور 169 کے مجموعی سکور پر مہدی حسن کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، فخر زمان نے 74 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔

اس کے بعد محمد رضوان اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مزید کوئی وکٹ دیے بغیر 33ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا، محمد رضوان نے 26 اور افتختار احمد نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 45.1 اوورز میں204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلا دیش کو پہلا نقصان صفر پر اٹھانا پڑا جب شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر تنزید حسن کو آؤٹ کیا جبکہ بنگال ٹائیگرز کی دوسری وکٹ بھی شاہین نے ہی اڑائی، 6 رنز کے مجموعی سکور پر نجم الحسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔

حارث رؤف نے مشفق الرحیم کو پویلین لوٹایا جبکہ لٹن داس اور محمود اللہ نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا مگر افتخار احمد نے 102 رنز کے مجموعی سکور پر داس کو ڈگ آؤٹ بھیج دیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شکیب الحسن 43، توحید ہردوئے 7، مہدی حسن میراز 25، تسکین احمد 6 اور مستفیض الرحمان 3 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے 3،3 ، حارث رؤف نے 2 جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...