Home کھیل ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کی بنگلا دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈکپ، جنوبی افریقہ کی بنگلا دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

ممبئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے ۔

ورلڈکپ 2023ء کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے 32اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان 181رنز بنائے لئے ہیں ۔
قبل ازیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ایڈن مارکرم اور بنگلادیش کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم میگا ایونٹ میں چار میچز کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ بنگلا دیش نے بھی ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک ہی جیت سکی اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بنگلا دیش کی ٹیم میں آج کپتان شکیب الحسن، نجم الحسن شنتو، لٹن داس، تنزید حسن، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم، محمود اللہ، نسیم احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام بنگلا دیشی سکواڈ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں ایڈن مارکرم (کپتان)، ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور ولیمز شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...