Home کھیل ورلڈ کپ، سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ورلڈ کپ، سری لنکا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

Share
Share

بنگلورو:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 25 ویں میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دیدی۔

بھارت کے شہر بنگلورو میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا نے 157 رنز کے ہدف کا تعاقب 22.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاتھم نسانکا64 اور سدیرا سمارا وکرما 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قبل ازیں انگلش ٹیم کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ جو روٹ 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،اوپنر بلے باز جونی بیرسٹو 31 گیندوں پر 30 رنز بنا سکے۔

انگلش کپتان جوز بٹلر آج بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 8 رنز بنا کر چلتے بنے تاہم لیام لیونگسٹون بھر ایک رن ہی بنانے میں کامیاب ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں معین علی 15، جو روٹ 3، عادل رشید 2، کرس ووکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی لاہیرو کمارا نے 3، اینجیلو میتھیوز اور کسن راجیتھا نے 2، 2 جبکہ مہیش تھیکشنا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ انگلینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...