Home کھیل ورلڈ کپ، سری لنکا کا افغانستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ، سری لنکا کا افغانستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف

Share
Share

پونے: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 241 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے دموتھ کرونا رتنے 15 رنز بنا کر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، کپتان کوش مینڈس اور اوپنر پاتھم نسانکا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔

پاتھم نسانکا 46 رنز بنا کر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، کپتان 39 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، دھننجایا ڈی سلوا 14 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

چارتھ اسالنکا 22 رنز بنا کر ضل الحق فاروق کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے دیگر کھلاڑیوں میں اینجلو میتھیوز23، مہیش تھیکشنا29، کسن راجیتھا5، دشمنتھا چمیرا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروق نے 4، مجیب الرحمن نے 2 جبکہ راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر 2 میں کامیاب اور 3 میں ناکام ہوئی ہے۔

دوسری جانب افغانستان نے بھی اس میگا ایونٹ میں اب تک 5 میچز کھیلے ہیں اور 2 میں جیت حاصل کی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...