Home کھیل ورلڈکپ،پہلا سیمی فائنل، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

ورلڈکپ،پہلا سیمی فائنل، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

Share
Share

ممبئی : بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

باوٴلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی کے باعث میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم سیمی فائنل جیتنے کیلئے بھی پر اْمید ہے، کیویز بھی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ سمیت بڑی ٹیموں کو شکست دے چکے اور بھارت کا بھر پور مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، بھارت نے لیگ مرحلے میں نو میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی 9 میچز کھیل کر پانچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

لیگ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی، ورلڈ کپ 2019ء کے سیمی فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جہاں کیویز نے 18 رنز سے کامیابی حاصل کی، ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...